QR CodeQR Code

نواز شریف اور مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چوہدری

11 Aug 2020 12:35

سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہو رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نا پڑے؟۔


خبر کا کوڈ: 879602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879602/نواز-شریف-اور-مریم-کے-خلاف-مقدمات-بالکل-واضح-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org