0
Tuesday 11 Aug 2020 14:45

پاکستان میں رہنے والے لوگ برابر حقوق کے شہری ہیں، چودھری سرور

پاکستان میں رہنے والے لوگ برابر حقوق کے شہری ہیں، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاوس میں مذہبی اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے لوگ برابر حقوق کے شہری ہیں، ہم بہتر اور ترقی پسند پاکستان کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے بہترین اقدامات ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے قیادت میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی کا جو وعدہ کیا وہ ہم کبھی نظر انداز نہیں کریں گے۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہماری اقلیتوں نے پاکستان بنانے اور اس کی ترقی کے سفر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ عید پر اقلیتوں کا مسلمانوں کیساتھ پیار اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء میں بھی بلا اشتیاق راشن اور دوسری چیزوں کے تقسیم بھی آپسی پیار کا ثبوت ہے، کورونا جیسی مشکل میں بھی اقلیتوں نے ملک کی حفاظت کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کیساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، مودی کے فاشسٹ پالیسیاں نہ صرف انڈیا بلکہ کشمیر میں بھی اقلیتوں پر مظالم کی بڑی وجہ بھی ہیں۔
 
صوبائی وزیراقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ 14 اگست کے ہوتے ہوئے ہمیں اقلیتوں کا دن منانے کی ضرورت نہیں، آئندہ سال ہم اقلیتوں کا نہیں بلکہ مساوات کا دن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ہمیں برابری کے شہری حقوق ملنا شروع ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش