0
Tuesday 11 Aug 2020 15:56

خیبر پختونخوا میں سیاحت کیلئے ایس او پیز جاری

خیبر پختونخوا میں سیاحت کیلئے ایس او پیز جاری
اسلام ٹآئمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے سیاحت، ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ دستاویز کے مطابق تمام سیاحتی مقامات پر ہیلتھ ڈیسک قائم کئے جائیں گے اور سیاحت کیلئے آنے والے سیاحوں کا تمام انٹری پوائنٹس پر بخار چیک کیا جائے گا، جبکہ ہوٹل انتظامیہ کو تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازمی ہوگا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کو فیس ماسک اور سینیٹایزر لازمی رکھنا ہوگا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، ہوٹل میں گیدرنگ کی بجائے ہوٹل کے باہر گیدرنگ کی اجازت ہوگی۔ دستاویز کے مطابق کورونا وائرس کے شبے یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاح کو جلد ہی قریبی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کرنا ہوگا جس کے بعد بیمار سیاحوں کو صحت مند سیاحوں سے الگ رکھنا ہوگا۔ دستاویز کے مطابق جگہ جگہ بینرز اور کورونا سے آگاہی کے پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے جس میں سماجی فاصلہ، صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جائے گی اور رش کو کم سے کم رکھنا ہوگا۔ ان تمام ایس او پیز کے ساتھ سیاحوں کے ہوٹلز اور ریسٹورینٹس آنے اور جانے کے اوقات مقرر کئے جائیں گے، ہوٹلوں میں کمروں کو ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا اور ہوٹلز، ریسٹورینٹس کے عملے کو کورونا سے بچاؤ کی کٹ پہننا ہوگی۔ دستاویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ اوز ایس او پیز پر عمل اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 879644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش