QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے 564 کیسز، مجموعی تعداد 25931

11 Aug 2020 22:18

حکومتی ذرائع کے مطابق جموں کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 25931 تک پہنچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز مقبوضہ جموں کشمیر میں منگل کو 564 نئے کورونا کیس سامنے آئے۔ ان میں سے وادی کشمیر میں 431 جبکہ جموں صوبے میں 133 کیس ظاہر ہوئے۔ ان میں 88 مسافر بھی شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جموں کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 25931 تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے کورونا مثبت کیسوں کی تفصیلات دیتے ہوئے حکومتی ذرائع نے کہا کہ سرینگر میں 80، بارہمولہ میں 52، پلوامہ میں 35، کولگام میں 22، اننت ناگ میں 41، بڈگام میں 39، کپوارہ میں 32، بانڈی پورہ میں 56، گاندربل میں 45، جموں ضلع میں 30، رام بن میں 5، کٹھوعہ میں 7، ادھمپور میں 4، سانبہ میں 3، ڈوڈہ میں 2، پونچھ میں 12، ریاسی میں 6 اور کشتواڑ ضلع میں 5 کورونا کیس ظاہر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 879683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879683/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-وائرس-کے-نئے-564-کیسز-مجموعی-تعداد-25931

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org