QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کے بعد 4G انٹرنیٹ سروس بحالی کے امکان

11 Aug 2020 22:18

بیان حلفی میں یہ بھی بتایا گیا کہ داخلہ سیکریٹری کی سربراہی میں جو خصوصی کمیٹی کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ سروس معاملے کو کے لئے قائم کی گئی تھی وہ اس کو لیکر غور کرتی رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے منگل کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ جموں کشمیر میں 15 اگست کے بعد 4G انٹرنیٹ سروس پر عائد پابندی کو ”محتاط“، ”مرحلہ وار“ اور ”تجرباتی“ بنیادوں پر ہٹائے گی۔ پابندی ہٹانے کا سلسلہ وادی کشمیر کے ایک اور جموں کے ایک ضلع سے شروع کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے دائر بیان حلفی میں یہ بھی بتایا گیا کہ داخلہ سیکریٹری کی سربراہی میں جو خصوصی کمیٹی کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ سروس معاملے کو کے لئے قائم کی گئی تھی وہ اس کو لیکر غور کرتی رہی ہے۔

سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تجرباتی بنیادوں پر مخصوص جغرافیائی حدود میں پابندیوں کو نرم کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ جغرافیائی حدود کا تذکرہ کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ قومی سلامتی، اندرونی سلامتی، بارڈر سیکورٹی اور امن عامہ کے اعتبار سے کم حساس ہونگے۔ بیان حلفی میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ان علاقوں میں کنٹرول لائن یا بین الا قوامی سرحد کے نزدیک علاقے شامل نہیں ہونگے۔ اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ بھاجپا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 4 جی انٹرنیٹ سروس چالو کرنے کا ”تجربہ“ وادی کے ایک اور جموں کے ایک ضلع سے شروع کرکے اس کے نتائج پر دو ماہ بعد غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879684/مقبوضہ-کشمیر-میں-15-اگست-کے-بعد-4g-انٹرنیٹ-سروس-بحالی-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org