QR CodeQR Code

مشہور شاعر راحت اندوری کا انتقال

11 Aug 2020 20:58

راحت اندوری کے انتقال کی خبر سے اندور سمیت بھارت اور دنیا میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف شاعر راحت اندوری کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آج اندور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا وہ 70 برس کے تھے۔ راحت اندوری کے انتقال کی تصدیق یہاں اروند انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سیمس) نے کی ہے، سیمس کے ترجمان نے بتایا کہ راحت اندوری کو کافی سنگین حالت میں علاج کے لئے سنیچر کی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علاج کے دوران انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس دوران دوپہر تقریباً ساڑھے چار بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔ راحت اندوری کے انتقال کی خبر سے اندور سمیت بھارت اور دنیا میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔


خبر کا کوڈ: 879687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879687/مشہور-شاعر-راحت-اندوری-کا-انتقال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org