0
Tuesday 11 Aug 2020 22:11

نیب کی درخواستوں پر تھانہ چوہنگ میں لیگی قیادت کیخلاف مقدمات کا اندراج

نیب کی درخواستوں پر تھانہ چوہنگ میں لیگی قیادت کیخلاف مقدمات کا اندراج
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو کی درخواستوں پر لاہور کے تھانہ چوہنگ میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ مقدمات نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے درج کیے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی درخواستوں پر تھانہ چوہنگ میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درج مقدمات میں مریم نواز سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے، زیر حراست 50 افراد کے خلاف بھی مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواستوں میں نامزد افراد کو مختلف تھانوں میں بھی منتقل کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں کچھ دیر قبل تقریر کرتے ہوئے نون لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے مطالبہ کیا تھا کہ نون لیگ کے گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 879700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش