QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا کب تک ریاستی جبر کو برداشت کریں، ملک احمد خان

11 Aug 2020 22:16

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا مریم نواز کے پہنچنے سے پہلے ہی کارکنان اور پولیس میں پتھراو جاری تھا، جب وہ پہنچیں تو پولیس نے ان کی گاڑی پر پتھر مارے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے مریم نواز کو پنجاب حکومت کیخلاف اقدام قتل کا کیس دائر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مریم نواز کے پہنچنے سے پہلے ہی کارکنان اور پولیس میں پتھراو جاری تھا، جب وہ پہنچیں تو پولیس نے ان کی گاڑی پر پتھر مارے، جن کی فوٹیجز موجود ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا کب تک ریاستی جبر کو برداشت کریں، مریم نواز کو کل ہی پنجاب حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریلی میں شریک کسی شخص کی گاڑی سے پتھر برآمد ہوئے تو اسے گرفتار کرنا چاہیئے تھا۔ خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی۔ پولیس کے مطابق نیب آفس کے باہر لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے کرمختلف تھانوں منتقل کردیا گیا ہے۔ نیب آفس کے اطراف ایک کلو میٹر کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 879702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879702/پنجاب-حکومت-نے-فسطائیت-کا-مظاہرہ-کیا-کب-تک-ریاستی-جبر-کو-برداشت-کریں-ملک-احمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org