QR CodeQR Code

نیب میں پیشیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن جیسا واقعہ آج پیش آیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی

11 Aug 2020 22:22

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقع کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں پیشیاں ہوتی رہتی ہیں، لیکن جیسا واقعہ آج پیش آیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقع کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو عدالت میں اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوشش ہو گی کہ آئندہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔
 


خبر کا کوڈ: 879707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879707/نیب-میں-پیشیاں-ہوتی-رہتی-ہیں-لیکن-جیسا-واقعہ-ا-ج-پیش-ا-یا-ہے-ایسا-پہلے-کبھی-نہیں-ہوا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org