0
Tuesday 11 Aug 2020 22:27

پاک فوج نے بھارت کیخلاف سائرن بجایا تو پوری قوم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی، ثروت قادری

پاک فوج نے بھارت کیخلاف سائرن بجایا تو پوری قوم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی، ثروت قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار دنیا دیکھ لے، زندہ قومیں قومی تہوار شان وشوکت سے منایا کرتی ہیں، بھارت کے ایجنٹ دہشتگردی کی سازشوں میں مصروف ہیں، دنیا بھارت کی دہشتگردی انسانیت دشمن کاروائیوں سے روکے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کی مذمت بہت ہوگئی، اب بھارت کو جواب دینا ہوگا، کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم پاک فوج پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہے، پاک فوج نے بھارت کے خلاف سائرن بجایا، تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم نے پاکستان کے عوام کو مجبور کر دیا ہے کہ کشمیریوں کو کسی طور بھی حق خودارادیت دلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں و نوجوانوں میں ملک سے محبت اور یوم آزادی منانے کا جذبہ ملک دشمن قوتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے مر تو سکتے ہیں، مگر کسی بھی قسم کی آنچ آنے نہیں دینگے، ہمارے اکابرین نے ہمیں وطن عزیز سے محبت اور پر اس قربان ہونے کی گھٹی پلائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش