QR CodeQR Code

عمران حکومت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے، محمد حسین محنتی

11 Aug 2020 22:33

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی 70 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے، مگر دیگر شعبوں کی طرح زراعت اور کاشتکار طبقہ بھی حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ استحصالی نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر کسانوں و ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی، زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی 70 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے، مگر دیگر شعبوں کی طرح زراعت اور کاشتکار طبقہ بھی حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر عبدالجبار خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی امیر کو سندھ سمیت پاکستان میں کسانوں کو درپیش مسائل کی صورتحال اور حکومتی بے حسی سے آگاہ کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ معاشی ترقی کے تمام تر دعوؤں کے باوجود مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں، حکومت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آٹا، چینی، پٹرول، بجلی سمیت جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں، ان کی قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں، کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اقرباء پروری اور مفاد پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے زراعت سمیت ہر شعبہ بدحالی کا شکار ہے، حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 879711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879711/عمران-حکومت-کو-ہر-محاذ-پر-ناکامی-کا-سامنا-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org