0
Tuesday 11 Aug 2020 22:38

کراچی کے ساتھ کے الیکٹرک کی ناانصافی پر وفاق کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، امتیاز شیخ

کراچی کے ساتھ کے الیکٹرک کی ناانصافی پر وفاق کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کے معاملے پر وفاق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں پر فی یونٹ بجلی میں اضافی بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے، 300 سے 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ایک روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ پر وفاق نوٹس لے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ خراب کارکرگی اور شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود کے الیکٹرک کراچی کے صارفین پر بجلی بلوں کا بوجھ بڑھاتی جارہی ہے، کراچی کے شہریوں کے ساتھ کے الیکٹرک کی ناانصافی پر وفاق کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بجلی دینے کے بجائے اضافی بل دیئے جارہے ہیں، سندھ حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ ناانصافی پر وفاقی حکومت سے احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صارفین پر فی یونٹ ایک روپے پینسٹھ پیسے کا اضافہ فوری واپس لیا جائے، کراچی کو بلاتعطل اور سستی بجلی فراہمی کے لئے وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
خبر کا کوڈ : 879714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش