QR CodeQR Code

کراچی کے ساتھ کے الیکٹرک کی ناانصافی پر وفاق کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، امتیاز شیخ

11 Aug 2020 22:38

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں پر فی یونٹ بجلی میں اضافی بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے، 300 سے 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ایک روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ پر وفاق نوٹس لے، شہریوں کو بجلی دینے کے بجائے اضافی بل دیئے جارہے ہیں، سندھ حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ ناانصافی پر وفاقی حکومت سے احتجاج کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کے معاملے پر وفاق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں پر فی یونٹ بجلی میں اضافی بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے، 300 سے 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ایک روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ پر وفاق نوٹس لے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ خراب کارکرگی اور شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود کے الیکٹرک کراچی کے صارفین پر بجلی بلوں کا بوجھ بڑھاتی جارہی ہے، کراچی کے شہریوں کے ساتھ کے الیکٹرک کی ناانصافی پر وفاق کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بجلی دینے کے بجائے اضافی بل دیئے جارہے ہیں، سندھ حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ ناانصافی پر وفاقی حکومت سے احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صارفین پر فی یونٹ ایک روپے پینسٹھ پیسے کا اضافہ فوری واپس لیا جائے، کراچی کو بلاتعطل اور سستی بجلی فراہمی کے لئے وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔


خبر کا کوڈ: 879714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879714/کراچی-کے-ساتھ-الیکٹرک-کی-ناانصافی-پر-وفاق-پراسرار-خاموشی-سوالیہ-نشان-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org