QR CodeQR Code

کراچی میں عیدالاضحٰی کے بعد کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

11 Aug 2020 22:40

لائنز ایریا کے رہائشی 31 سالہ وقاص کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال لایا گیا، مریض کو ایک ہفتے سے قے میں خون آنے کی شکایت تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے بعد کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ جناح اسپتال کی ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا کے رہائشی 31 سالہ وقاص کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال لایا گیا، مریض کو ایک ہفتے سے قے میں خون آنے کی شکایت تھی۔ متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کرانے پر کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسے آئیسولیٹ کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے اور چار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 879715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879715/کراچی-میں-عیدالاضح-ی-کے-بعد-کانگو-وائرس-کا-پہلا-کیس-سامنے-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org