QR CodeQR Code

چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف پہلا مقدمہ درج

11 Aug 2020 22:42

واضح رہے کہ 19 سالہ فیضان کی موت کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی، فیضان چند روز قبل ہی مانسہرہ سے کراچی آیا تھا۔ اس سے قبل فیضان کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست جمع کروائی تھی، درخواست میں کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس گلزار احمد صدیقی کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف مقدمہ کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ عامر ضیاء کا نام بھی شامل ہے، مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں زیر دفعہ قتل بالسبب کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 19 سالہ فیضان کی موت کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی، فیضان چند روز قبل ہی مانسہرہ سے کراچی آیا تھا۔ اس سے قبل فیضان کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست جمع کروائی تھی، درخواست میں کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اہلخانہ کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ فیضان ساڑھے 8 بجے سب اسٹیشن کے پاس تصویر کھینچ رہا تھا، سب اسٹیشن میں پانی اور کرنٹ ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے اموات پر سماعت ہوئی تھی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے اموات پر کے الیکٹرک کا مکمل آڈٹ اور سی ای او کے الیکٹرک کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 879717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879717/چیف-جسٹس-کے-نوٹس-بعد-الیکٹرک-سی-او-کیخلاف-پہلا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org