0
Tuesday 11 Aug 2020 22:45

پشاور، محکمہ اوقاف اور متحدہ علماء بورڈ کیجانب سے محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

پشاور، محکمہ اوقاف اور متحدہ علماء بورڈ کیجانب سے محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں محکمہ اوقاف اور متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے ہوا کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے علماء کرام کو اہم  کردار ادا کرنا ہوگا، ایسے بیانات و تقاریر سے اجتناب کیا جائے گا جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو، تمام مسالک کے علمائے کرام اپنے پروگرامز میں اتحاد بین المسلمین پر گفتگو کریں تاکہ محرم الحرام میں قیام امن کی فضاء برقرار رہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مذہبی اجتماعات میں کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاط تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ماسک، سماجی فاصلہ، نشانات لگانا، قالین نہ بچھانا، سینٹائزرز اور جراثیم کش سپرے کا استمعال یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف، چیف خطیب چیئرمین متحدہ علما بورڈ محمد اسماعیل، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ رمضان توقیر، روح اللہ مدنی، مولانا رسول، مولانا نذیر حسین مطہری، مولانا عطاء الرحمان اور علماء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 879719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش