0
Tuesday 11 Aug 2020 22:55

پشاور چیمبر کے وفد کی وزیر ایکسائز کیساتھ ملاقات، ٹیکس نرخوں پر نظرثانی پر اتفاق

پشاور چیمبر کے وفد کی وزیر ایکسائز کیساتھ ملاقات، ٹیکس نرخوں پر نظرثانی پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پشاور چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر محمد عاطف حلیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے جس میں سینئر نائب صدر حاجی طلاء محمد، محمد احتشام حلیم، ابوبکر شینواری، راجہ انور اور ملک طارق نے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال، سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب اور ڈی جی ایکسائز فیاض علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں 2019 اور 2020 لاگو کردہ پراپرٹی ٹیکس کے نرخوں پر از سرنو نظر ثانی پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر پشاور چیمبر کے صدر عاطف حلیم نے حالیہ کورونا کی لہر کے بعد تباہ حال تاجروں کی بحالی اور رینٹل ویلیو پر پراپرٹی ٹیکس میں کمی لانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکس پالیسیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ پر اردو میں نشر کی جائیں، جس پر سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب نے ٹیکس پالیسیز  ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ پر اردو زبان میں نشر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 879722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش