QR CodeQR Code

کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، ناصر حسین شاہ

11 Aug 2020 22:56

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ناگہانی آفات، مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کے مسائل پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا، کرپشن، اقرباء پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر مذہبی امور و بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سعادت کی بات ہے صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی (رہ) کے عرس میں حاضر ہوئے ہیں، وائرس کی وجہ سے اولیاءاللہ کے مزارات بند تھے اب پورے صوبے میں اجازت دے دی گئی ہے، میڈیا کے توسط سے گزارش ہے کہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا اقدامات کے حوالے سے عوام کا غیر مشروط اعتماد ہماری جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات، مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کے مسائل پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جدید منصوبوں کے متعدد پروگرامز کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔


خبر کا کوڈ: 879724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879724/کراچی-کی-وراثت-کے-دعویدار-ہی-تباہی-ذمہ-دار-ہیں-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org