QR CodeQR Code

ایران روس وزارت ہائے خارجہ کے درمیان ویڈیو گفتگو

11 Aug 2020 23:31

ایران و روس کے ترجمان وزارت ہائے خارجہ کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونیوالی ملاقات میں غیر جانبداری اور قلم کی آزادی پر مبنی مغربی ممالک کے نعرے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مغربی میڈیا، دوسرے خودمختار ممالک کیخلاف جاری میڈیا وار اور خلافِ حقیقت پراپیگنڈوں کیلئے صرف ایک آلۂ کار کی حیثیت رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے ترجمان وزارت ہائے خارجہ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون اور مغربی ممالک کی جانب سے کئے جانے والے خلاف حقیقت پراپیگنڈے سے مقابلے کی مختلف راہوں پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی اور روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں غیر جانبداری اور قلم کی آزادی پر مبنی مغربی ممالک کے نعرے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مغربی میڈیا، دوسرے خودمختار ممالک کے خلاف جاری میڈیا وار اور خلافِ حقیقت پراپیگنڈوں کے لئے صرف ایک آلۂ کار کی حیثیت رکھتا ہے۔



اس ملاقات میں مغربی ممالک کی ظالمانہ پابندیوں اور خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سمیت مختلف مسائل پر دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کو دونوں ممالک کی وزارت ہائے خارجہ کے درمیان موجود تعلقات میں مزید وسعت لانے کا ایک زمینہ قرار دیا گیا۔ میڈیا وفود کے تبادلے، دونوں ممالک کے میڈیا پرسنز کے درمیان گفتگو کے لئے مناسب پلیٹ فارم کی فراہمی، دونوں ممالک کے حکام سے انٹرویو کے طریقۂ کار میں آسانی لانا اور دونوں ممالک سمیت تمام دوست و ہمفکر ممالک کی وزارت ہائے خارجہ کے درمیان ترجمان کی سطح پر رابطے میں توسیع اس ویڈیو ملاقات کے دوسرے موضوعات میں سے تھے۔


خبر کا کوڈ: 879733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879733/ایران-روس-وزارت-ہائے-خارجہ-کے-درمیان-ویڈیو-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org