QR CodeQR Code

مزاحمتی محاذ کی کامیابی نے امریکہ و اسرائیل پر عرب ممالک کے انحصار کو برملا کر دیا ہے، محمود جوخدار

11 Aug 2020 23:57

شامی پارلیمنٹرین نے عرب ای مجلے کو المعلومہ دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں دشمن کیخلاف ہر میدان میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی بھرپور کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک اپنے (غربی و عبری) آقاؤں کے اشارے پر یمن کو برباد کرنے، لبنان میں اختلافات کو ہوا دینے، شام، عراق و لیبیا کو اجاڑنے اور فلسطین میں موجود ہمارے مسلمان بھائیوں کے مقابلے میں غاصب صیہونیوں کیساتھ اتحاد بنانے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شامی پارلیمنٹیرین محمود جوخدار نے اپنے ایک انٹرویو میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے مقابلے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کا بھرپور قیام، دشمن کی عقل کے ضائع ہونے کا سبب بنا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق محمود جوخدار نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی یہ کامیابیاں اور خطے سے امریکہ، غاصب صیہونی رژیم اور ان کے چیلوں کے بڑھتے ہاتھ کاٹ ڈالنے کے بارے اس کا واضح موقف، امریکہ و اسرائیل پر خلیج فارس کے عرب ممالک کے انحصار کو برملاء کرنے کا بھی سبب بنا ہے۔

شامی پارلیمنٹیرین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک اپنے (غربی و عبری) آقاؤں کے اشارے پر یمن کو برباد کرنے، لبنان میں اختلافات کو ہوا دینے، شام عراق و لیبیا کو اجاڑنے اور فلسطین میں موجود ہمارے مسلمان بھائیوں کے مقابلے میں غاصب صیہونیوں کے ساتھ اتحاد بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منحوس ممالک کے خلاف ہر ایک میدان میں اسلامی مزاحمتی محاذ کا بھرپور قیام دشمن کی عقل کو ضائع کر دینے کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عزت و وقار کے اس محاذ کے اندر نہ صرف ان (امریکی و اسرائیلی چیلوں) کے ہاتھ کاٹ کر رکھ دیئے ہیں بلکہ اپنی عزت و ناموس کی جانب بڑھتے ہر ہاتھ کو کاٹ دینے پر بھی پوری طرح تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 879734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879734/مزاحمتی-محاذ-کی-کامیابی-نے-امریکہ-اسرائیل-پر-عرب-ممالک-کے-انحصار-کو-برملا-کر-دیا-ہے-محمود-جوخدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org