QR CodeQR Code

پاراچنار، ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے شہداء پیکج کا اعلان

12 Aug 2020 00:16

مالی خیل قوم نے بریگیڈیئر نجف عباس، ساجد طوری اور کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل جمیل الرحمان، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، بریگیڈیئر نجف عباس اور کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل جمیل الرحمان نے کوٹ راغہ ڈیم مالی خیل کا دورہ کیا، جہاں پر ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے ایک جرگہ منعقد ہوا، جس میں مالی خیل قوم کے مشران اور سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فورسز کی جانب سے مالی خیل واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے بچوں کو فورسز میں بھرتی کرنے اور ان کے لواحقین کو شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مالی خیل قوم نے بریگیڈیئر نجف عباس، ساجد طوری اور کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل جمیل الرحمان، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 879737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879737/پاراچنار-ایف-سی-کی-فائرنگ-سے-جاں-بحق-افراد-کے-لواحقین-کیلئے-شہداء-پیکج-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org