QR CodeQR Code

ایران-چین تعاون معاہدہ واشنگٹن کے اندر شدید پریشانیوں کا باعث ہے، صیہونی ماہر

12 Aug 2020 02:52

سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف و تھنک ٹینک ایموس یاڈلن نے ایران و چین کے درمیان 25 سالہ تعاون معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس قریب الوقوع معاہدے نے واشنگٹن کے اندر موجود بہت سوں کو ڈرا دیا ہے اور انہیں اس شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کہ امریکہ کی جارحانہ خارجہ سیاست، مشرق وسطی اور مشرقی ایشیاء کے ممالک میں موجود اہم امریکی دشمنوں کے درمیان اتحاد کا باعث بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف و اسرائیلی اندرونی امن و امان کے تحقیقاتی ادارے کے سربراہ ایموس یاڈلن (Aluf Amos Yadlin) نے ایران و چین کے درمیان 25 سالہ تعاون معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ معاہدہ امریکی دارالحکومت کے اندر شدید پریشانیاں پیدا کرنے کا باعث بنا ہے۔ سابق صیہونی جنرل نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بیجنگ-تہران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نشر شدہ مسودے کے مطابق یہ معاہدہ ایران کے اندر چین کی سرمایہ کاری میں اضافے، دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون میں توسیع اور شاہراہ ریشم کے اندر ایران کی مشارکت پر مشتمل ہے، لکھا کہ اس قریب الوقوع معاہدے نے واشنگٹن کے اندر موجود بہت سوں کو ڈرا دیا ہے اور انہیں اس شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کہ امریکہ کی جارحانہ خارجہ سیاست، مشرق وسطی اور مشرقی ایشیاء کے ممالک میں موجود اہم امریکی دشمنوں کے درمیان اتحاد کا باعث بن چکی ہے۔

صیہونی ماہر نے لکھا کہ اگر یہ معاہدہ دستخط ہو کر لاگو بھی ہو گیا تو اس کے باعث جاری دو عملوں میں انتہائی تیزی آ جائے گی؛ مشرق وسطی میں بڑھتی چینی سرمایہ کاری اور امریکہ مخالف حکومتوں کے حامل ممالک کی طاقت میں اضافہ۔ اسرائیلی سکیورٹی کے ماہر نے اپنے مقالے میں ایران و چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے 25 سالوں میں 400 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری پر مبنی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ چین کے ساتھ نئے بننے والے اقتصادی تعلقات کے باعث، پابندیوں کے حوالے سے آئندہ ہونے والے مذاکرات میں ایران کی محتاجی مزید کم ہو جائے گی۔ ایموس یاڈلن نے لکھا کہ چین شاید ایران کو کوئی ایسا پاور پوائنٹ دے دے جس کے باعث وہ آئندہ مذاکرات میں امریکہ سے فائدہ بھی اٹھا لے۔۔ تاہم واشنگٹن کے اندر چینی-ایرانی تعاون کی شدید مخالفت جاری رہے گی چاہے امریکی صداتی انتخابات میں کوئی امیدوار ہی کیوں نہ جیت جائے۔


خبر کا کوڈ: 879741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879741/ایران-چین-تعاون-معاہدہ-واشنگٹن-کے-اندر-شدید-پریشانیوں-کا-باعث-ہے-صیہونی-ماہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org