0
Wednesday 12 Aug 2020 08:48

جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا

جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا۔ کاملا ہیرئس کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔ کاملا ہیرئس صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند رہ چکی ہیں۔ کاملا ہیرئس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیمو کریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔ کاملا ہیرئس کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں، وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کر چکی ہیں۔ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے کاملا ہیرئس کو چنا ہے، کاملا ہیرئس ملک کی عمدہ پبلک سرونٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور کاملا ہیرئس کو بڑے بنکوں سے لڑتے دیکھا ہے، میں نے انہیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے دیکھا ہے، میں نے اپنے بیٹے اور کاملا کو خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔ مجھے پہلے بھی فخر تھا اور آج بھی کاملا کو نائب صدارتی امیدوار بناتے ہوئے فخر ہے۔ جوبائیڈن اور انکی نائب صدارتی امیدوار کاملا ہیرئس کل تقریب سے خطاب کریں گے۔امریکا کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا جوبائیڈن سے مقابلہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 879752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش