QR CodeQR Code

امریکی صدر ٹرمپ نے کاملا کے انتخاب کو ہولناک قرار دے دیا

12 Aug 2020 08:52

امریکا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاملا ہیرئس امریکی سینیٹ کی سب سے ہولناک رکن ہیں، حیرت ہے کہ جوبائیڈن نے انہیں نائب کیسے چن لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملا ہیرئس جب خود صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل تھیں تو ان کی پرفارمنس متاثر کن نہیں تھی، اسی لیے وہ زیادہ حیران ہوئے کہ جوبائیڈن نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاملا ہیرئس امریکی سینیٹ کی سب سے ہولناک رکن ہیں، حیرت ہے کہ جوبائیڈن نے انہیں نائب کیسے چن لیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس بریٹ کیواناگ کی 2018ء میں توثیق کے موقع پر بھی ہیرئس انتہائی بے ادب تھیں۔


خبر کا کوڈ: 879756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879756/امریکی-صدر-ٹرمپ-نے-کاملا-کے-انتخاب-کو-ہولناک-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org