0
Wednesday 12 Aug 2020 09:25

گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو بابوسر ٹاپ پر روک لیا گیا

گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو بابوسر ٹاپ پر روک لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ کے راستے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا نیگیٹو رپورٹ کے بغیر سیاحوں کو ضلع میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ملک کے مختلف شہروں سے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو اُس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں تقریبا چودہ ہزار فٹ بلندی پر واقع بابوسر ٹاپ پر پولیس نے مزید آگے جانے سے روک دیا اور واپس خیبرپختونخوا کی جانب بھیج دیا۔ ڈپٹی کمشنر اعجاز قاسم کا کہنا ہے کہ بابوسر ٹاپ کے راستے ضلع دیامر میں داخل ہونے والے سیاح کورونا نیگیٹو رپورٹ لازمی لائیں، بصورت دیگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بابو سرٹاپ پر کورونا اسکریننگ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش