0
Wednesday 12 Aug 2020 09:40

ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کیلئے 90 روز میں قانون سازی کرنے کا فیصلہ

ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کیلئے 90 روز میں قانون سازی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کابینہ نے آمدنی پیدا کرنے اور معیار کو بین الاقوامی سطح کے مطابق بنانے کے لیے ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس ٹھیکے پر دینے کے لیے ضروری قانون سازی 90 روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے منفی اثرات کے باوجود معاشی پہیہ گھومنا شروع ہو گیا ہے اور تمام اشارے اوپر کی جانب رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ حالانکہ اجلاس میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کا معاملہ زیر غور نہیں آیا وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات دیکھنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے قانون سازی کرنی ہوگی کیوں کہ اس کے بغیر ہم ایئرپورٹس ٹھیکے پر نہیں دے سکتے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 27 ایئرپورٹس میں سے صرف اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان کے ہوائی اڈے منافع میں چل رہے ہیں جبکہ دیگر سے کوئی آمدن نہیں ہو رہی جس کی وجہ کم فضائی ٹریفک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام شعبوں میں اصلاحات کے لیے وقت متعین کردیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کے لیے 90 روز کا وقت دیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قانون سازی کے لیے بلز کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے سی اے اے کو آپریشنل اور ریگولیٹر حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں 262 پائلٹس کے لائسنس کی اسکروٹنی کے بارے میں اجلاس نے 30 ستمبر تک یہ عمل مکمل کرنے کا فیصلہ گیا اس دوران پائلٹوں کے لائسنس بدستور معطل رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 879764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش