0
Wednesday 12 Aug 2020 11:13

بادشاہی مسجد اور مزار اقبال کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

بادشاہی مسجد اور مزار اقبال کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام شہر کی عالمگیری بادشاہی مسجد اور مزار اقبالؒ کو پانچ ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ بادشاہی مسجد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا، اس دوران صرف نمازیوں کو مسجد میں آنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد عام شہریوں کیلئے بھی بادشاہی مسجد کو کھول دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بابر سلطان گوندل نے بتایا کہ بادشاہی مسجد میں قرآن محل اور تبرکات گیلری کو بھی کھول دیا ہے۔ وزٹ کرنے والے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائیگا۔ دوسری جانب بادشاہی مسجد سے ملحقہ مزار اقبالؒ کو بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ سیاح اور شہری مزار اقبالؒ پر حاضری دے سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 879780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش