0
Wednesday 12 Aug 2020 10:57

مریم نے شہباز اور حمزہ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا، فیاض چوہان

مریم نے شہباز اور حمزہ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست پر خودکش حملہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ گاڑیوں میں پتھر لے کر آئے تھے سب کچھ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بعض اور عناد یہ ہے کہ ان کے چچا اور کزن نے ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر سیاست چمکائی۔ فیاض چوہان نے کہا کہ مریم نواز اب خود وضاحتیں کرنے میں لگی ہیں کہ ہم نے یہ نہیں کیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان گروپ نے نواز لیگ کی سیاست کا بیڑا غرق اور ستیاناس کر دیا ہے، بیگم صفدر اعوان بنیادی طور پر منفی شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جگ ہنسائی مول لینا سیاسی شو ہے تو پھر بیگم صفدر اعوان نے زبردست شو کیا، اتنا زبردست شو کیا کہ اب خود توجیحات پیش کر رہی ہیں کہ میں تو وہ کرنے گئی تھی، میں نے یہ نہیں کیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدار اکیلے نیب جائیں گے اور جو سوال ہوں گے ان کے جواب دیں گے، عثمان بزدار نیب کے سوالوں کا جواب عزت اور وقار سے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح مریم نواز نے رسوائی اپنے اور پارٹی کے حصے میں لکھی عثمان بزدار ایسا نہیں کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو کہتے تھے کہ لندن کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں۔
خبر کا کوڈ : 879783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش