0
Wednesday 12 Aug 2020 10:59

پشاور، فرار کی کوشش میں ملزم چھت سے گر کر ہلاک

پشاور، فرار کی کوشش میں ملزم چھت سے گر کر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس چھاپے کے دوران ایک ملزم فرار کی کوشش کرتے ہوئے چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ملک کے مختلف شہروں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ 5 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ خیبر پختون خوا کے مرکزی شہر پشاور میں رات گئے تھانہ ہشنگری کی حدود میں ایک گھر پر چھاپا مارا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم فرار کی کوشش میں چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں باٹا پور میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو ننکانہ صاحب پولیس کو مطلوب تھا، 7 روز قبل ملزم نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل اشرف کو شہید کر دیا تھا۔ ادھر شہر قائد کراچی میں بھی سچل کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت حمید بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ سچل پولیس کے مطابق 3 ملزمان لوٹ مار کر کے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے، پولیس نے بروقت تعاقب شروع کر دیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ سمن آباد سے چھینی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 879785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش