QR CodeQR Code

پشاور کی ایک مسجد سے کم عمر طالبعلم کی لاش برآمد

12 Aug 2020 11:08

مقامی ذرائع کے مطابق مسجد کے پیش امام کو قتل کی واردات چھپانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، پیش امام نے فوری طور پر سوزوکی گاڑی کا بندوبست بھی کر لیا تھا اور 4، 5 طلبہ کو لاش سمیت وہاں سے نکلنے کا کہہ دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ایک مسجد میں کم عمر طالبعلم کی لاش برآمد ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں رشید گڑھی نامی علاقے کی ایک مسجد سے 14 سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔ بچے کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے جو نہایت ہی کم عمری سے اسی مدرسہ میں زیرتعلیم اور گذشتہ پانچ سال سے گھر بھی نہیں گیا تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ مسجد کے پیش امام کو قتل کی واردات چھپانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیش امام نے فوری طور پر سوزوکی گاڑی کا بندوبست بھی کر لیا تھا اور 4، 5 طلبہ کو لاش سمیت وہاں سے نکلنے کا کہہ دیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی بچوں میں کسی نے پیش امام کو طالبعلم کو کپڑے پہناتے دیکھ لیا تھا اور اسی نے تھانہ جا کر پولیس کو اطلاع دی ہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سوزوکی گاڑی کو بھی راستے میں روک لیا گیا اور بچے کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ سے متعلق تفصیلات آنے پر اصل صورتحال واضح ہوسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 879788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879788/پشاور-کی-ایک-مسجد-سے-کم-عمر-طالبعلم-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org