0
Wednesday 12 Aug 2020 11:23

شاہ محمود اور امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

شاہ محمود اور امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی نائب وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ہیل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ڈیوڈ ہیل اور شاہ محمود قریشی نے گفتگو کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جاری تعاون، علاقائی استحکام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ کی تعمیری بات چیت ہوئی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام اور معاشی نمو کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے دوران دہشت گرد و انتہا پسند گروہوں کے خلاف جاری تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 879789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش