QR CodeQR Code

دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 17 اگست کو طلب

12 Aug 2020 12:04

اجلاس میں سندھ میں سیکیورٹی کا معاملہ خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل ہے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، آئی ایس آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی حکام شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس سترہ اگست کو طلب کر لیا، صوبے میں سیکیورٹی کا معاملہ خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس سترہ اگست کو طلب کر لیا۔ اجلاس وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کراچی میں صبح دس بجے ہوگا۔ اجلاس میں سندھ میں سیکیورٹی کا معاملہ خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل ہے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، آئی ایس آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی حکام شریک ہوں گے۔ صوبے میں سیف سٹی پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا، موٹرسائیکل پر ٹریکرز کی تنصیب کے منصوبے پر پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ پیر 17 اگست کو ہونے والے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فيصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ ليا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ ايپيکس کميٹی کا اجلاس تقريباً ايک سال بعد طلب کيا گيا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ایپکس کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ فیصلہ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے، دہشتگرد گروپس کو غیر ملکی فنڈنگ اور تخریب کاری کے بڑھتے واقعات پر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 879800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879800/سندھ-ایپکس-کمیٹی-کا-اجلاس-17-اگست-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org