0
Wednesday 12 Aug 2020 12:11

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کشمیری نوجوان بھی شہید ہوا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے کمرازی پورہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ بھارتی فوج نے اس دوران فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ علاوہ ازیں پلوامہ کے اسی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ ال ہی میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری مزدوروں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی آپریشن میں شہید کیا ہے۔ یہ تینوں نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ تھے اور پھر بھارتی فوج کے پاس سے ان کی لاشیں ملیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کسی بھی شہری کو عسکریت پسند قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کر دیتی ہے اور مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد ان جعلی مقابلوں میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش