0
Thursday 13 Aug 2020 09:00

لاہور، نثار حویلی سے برآمد ہونیوالے عاشورا کے جلوس کیلئے انتظامات شروع

لاہور، نثار حویلی سے برآمد ہونیوالے عاشورا کے جلوس کیلئے انتظامات شروع
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں نثار حویلی سے نکالے جانیوالے مرکزی جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، لائٹنگ، واک تھرو گیٹس، پائپنگ لیئرز، قناعتوں کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کیلئے ایس پی سٹی کا ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ۔ تحصیل سٹی میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ  نکلنے والے مرکزی جلوس کی تیاریوں کے حوالے سے ایس پی سٹی نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ نکلنے والے مرکزی جلوس کے روٹ پر موجود نالیاں، گٹر اور نالوں کی صفائی یقینی بنانے کے احکامات دیئے جائیں، روٹ کے راستے پر پڑے کوڑا ڈالنے والے کیبن اور کوڑے کے ڈھیر ختم کروائے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکلر روڈ پر موجود نالے کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ نالہ بند ہونے سے پانی سڑکوں ہر نہ آئے، روٹ کے راستے کی چیکنگ کروا کر جہاں مین ہولز کے ڈھکن موجود نہیں یا کمزور ہیں انہیں ڈھانپا جائے اور تبدیل کروایا جائے، جلوس کے روٹ کے راستوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے، نویں دسویں محرم کے جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کیلئے عملے کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں، اہم پوائنٹس، چوک اور شاہراہوں پر اضافی سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے جائیں، محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے 150 واک تھرو گیٹس، 146 پائپنگ لیئرز اور 1000 قناتیں بھی فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 879853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش