QR CodeQR Code

لاہور، ڈاکٹر اشرف جلالی کی ضمانت خارج کر دی گئی

12 Aug 2020 15:47

عدالت میں فریقین کے وکلاء نے بحث کی اور دلائل دیئے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، تاہم کچھ دیر کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، جبکہ ملزم کے وکلاء بھی اپنے دلائل میں ضمانت دینے کی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف جلالی کی ضمانت خارج کر دی گئی۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی، جس پر ماڈل ٹاون کچہری میں سماعت ہوئی۔ عدالت میں فریقین کے وکلاء نے بحث کی اور دلائل دیئے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، تاہم کچھ دیر کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، جبکہ ملزم کے وکلاء بھی اپنے دلائل میں ضمانت دینے کی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکے۔ عدالت کے فیصلے کے وقت ماڈل ٹاون کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اشرف جلالی کیخلاف توہین سیدہ کائناتؑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 879855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879855/لاہور-ڈاکٹر-اشرف-جلالی-کی-ضمانت-خارج-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org