0
Wednesday 12 Aug 2020 16:15

سوشل میڈیا پر شرانگیزی اور شرپسندی پھیلانے میں ضلع راولپنڈی پہلے نمبر پر آگیا

سوشل میڈیا پر شرانگیزی اور شرپسندی پھیلانے میں ضلع راولپنڈی پہلے نمبر پر آگیا
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی کے وافعات پر ضلعی  سطح پر رپورٹ تیار کرلی گئی۔ لاہور کے شہری سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ لاہور کے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شرپسندی کی شرح دیگر اضلاع کی نسبت  کم ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف ضلعی سطح پر ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد حکومت پنجاب نے سائبر کرائم ونگ کو متعلقہ اضلاع میں کارروائیاں کرنے کے احکامات بھی دے دیئے ہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق لاہور کے باسی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ لاہوریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شرپسندی کی شرح دیگر اضلاع کی نسبت  کم ہے۔ شرپسندی میں راولپنڈی پہلے نمبر جبکہ سرگودھا دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی میں چوتھے اور گوجرانوالہ 5 ویں نمبر پر ہیں۔ ساہیوال چھٹے، ملتان ساتویں، بہاولپور آٹھویں اور شیخوپورہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش