0
Wednesday 12 Aug 2020 17:46

پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنا دیا

پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگا لیا، دشمن نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی، بھارتی خفیہ ادارے دھوکہ دہی سے پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، پاک فوج نے ان سائبر حملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں جبکہ سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز (معیاری طریقہ کار) کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں کو حملوں کے نقصان کا پتہ لگانے اور سائبرسیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش