0
Wednesday 12 Aug 2020 20:50

بھارت میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 70 فیصد کے پار

بھارت میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 70 فیصد کے پار
اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں پہلی بار ایک دن میں 56110 کورونا مریضوں کے شفایاب ہونے سے ملک کی قومی شفایابی کی اوسط شرح 70 فیصد سے بڑھ کر ریکارڈ 70.38 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بدھ کے روز کہا کہ یہ کنٹینمنٹ کی مؤثر حکمت عملی کے ساتھ جانچ کی رفتار تیز کرنے اور سنگین بیمار کورونا مریضوں کے مکمل علاج کا بندوبست کرنے کا نتیجہ ہے۔ مرکزي اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی وجہ سے شفایابی کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں روزانہ اوسطاً 15000 کورونا مریض ٹھیک ہو رہے تھے، لیکن جولائی کے دوسرے ہفتے یعنی آٹھ سے 14 جولائی کے درمیان کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 18787 ہوگئی۔

وزارت صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 11 اگست کو ملک بھر میں مجموعی طور پر 56110 کورونا مریض شفایاب ہوگئے، جس سے شفایابی کی شرح 70.38 فیصد ہوگئی۔ اس طرح سے اب تک پورے ملک میں 1639599 کورونا متاثرہ افراد وائرس سے نجات پاچکے ہيں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 60963 نئے مریض سامنے آئے ہيں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا افراد کی تعداد 2329638 ہوگئی ہے، تاہم 11 اگست کو 56110 متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے اور 834 مریضوں کی ہلاکت ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں صرف 4019 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 643948 زیر علاج مریض ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش