0
Wednesday 12 Aug 2020 20:49

مقبوضہ کشمیر میں مزید 7 افراد کورونا وائرس سے جاںبحق

مقبوضہ کشمیر میں مزید 7 افراد کورونا وائرس سے جاںبحق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ شہری ساکن ڈھنگی وچھہ بارہمولہ، لالبازار سرینگر کا 78 سالہ شہری، رعناواری سرینگر کا 68 سالہ شہری، نواب بازار سرینگر کا 60 سالہ شہری، مرہامہ اننت ناگ کا 50 سالہ شہری اور لارکی پورہ اننت ناگ کی ایک 50 سالہ خاتون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ بکتورگریز کا ایک شہری بھی شامل ہے۔  کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے سے عوامی حلقوں میں سخت تشویش پیدا ہورہی ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 879897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش