QR CodeQR Code

حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی تباہ کردی ہے، احسن اقبال

12 Aug 2020 20:35

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو روزگار دیا نہیں بلکہ چھینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی لیکن اس سے حق چھینا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو روزگار دیا نہیں بلکہ چھینا ہے۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی تباہ کردی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کا پاکستان تحریک انصاف دوبارہ افتتاح کررہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے عوام کو دھوکے کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو سرد خانے کی نذر کردیے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ارباب اقتدار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کو پشاور اور طورخم سے کاٹ دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 879899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879899/حکومت-نے-ملک-کی-خارجہ-پالیسی-تباہ-کردی-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org