0
Wednesday 12 Aug 2020 20:43

عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، عبدالحفیظ شیخ

عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، عبدالحفیظ شیخ
اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اب کامیاب جوان پروگرام کے تحت اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ ملے گا، کامیاب جوان پروگرام قرضوں کی حد 50 لاکھ سے اڑھائی کروڑ کردی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے نوجوانوں کو 50 لاکھ روپے تک قرضے دیے جارہے تھے، 2 ہزار900 نو جوانوں کو ایک ارب روپے سے زائد کے قرضے دیے جاچکے ہیں، مزید 7500 نوجوانوں کو قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے، کامیاب جوان قرضوں پر مارک اپ کا ریٹ آدھا کررہے ہیں۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے ہرممکن فنڈز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، اب کامیاب جوان پروگرام کے تحت فی کس اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی بڑا چیلنج ہے، حکومت کی پالیسی ہے کہ لگوں کو پیسے دے کر کاروباری شعبے میں خودمختار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جریدے بلوم برگ سمیت عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، موڈیز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 879900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش