0
Wednesday 12 Aug 2020 21:53

اقلیتی برادری نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، علامہ ساجد نقوی

اقلیتی برادری نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتی برادری نے قیام ِپاکستان سے لے کر اب تک ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، آئین میں تمام پاکستانیوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کو حقیقی معنوں میں پروان چڑھایا جائے۔ ایک ایسا پاکستان جس میں قائداعظم کے فرمان کے عین مطابق ہر اقلیت کو اس کا حق مل سکے۔ برائے نام یوم اقلیت بے معنی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی اور فرقہ وارانہ نفرت کو ختم کرنے کے لیے بانی پاکستان کے تصور ریاست کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام قائداعظم کے تصور پاکستان کا عکاس ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو ہر حال میں مدنظر رکھا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے دن منانے سے اقلیتوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ غیر مسلم پاکستانیوں کے عملاً اور برابر حقوق کیلئے جرات مندانہ اقدامات کرنا ہوںگے، انہیں ایک باوقار شہری کی حیثیت دینا ہوگی۔ یہ دن جہاں اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کی یاد دلاتا ہے، وہیں ہمیں قائداعظم کی بصیرت کو بھی اجاگر کرتا ہے، جس میں انہوں نے تمام اقلیتوں کو ریاست ِپاکستان میں مساوی حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 879913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش