QR CodeQR Code

زرعی ملک ہوتے ہوئے اناج باہر سے منگوانا قابل افسوس ہے، اسد قیصر

12 Aug 2020 22:06

زرعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں، ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ زراعت بہتر ہو۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ زرعی ملک ہوتے ہوئے اناج باہر سے منگوانا قابل افسوس ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خصوصی زرعی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فہمیدہ مرزا، یوسف تالپور، ارباب شیر علی سمیت ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں، ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ زراعت بہتر ہو۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں، خوشی ہے تمام جماعتیں سیاسی اختلافات سے بالاتر زراعت کی بہتری پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زراعت کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی، زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں، زرعی ملک ہوتے ہوئے اناج باہر سے منگوانا قابل افسوس ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے زراعت پالیسی بنانے کے لیے جامع رپورٹ طلب کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 879914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879914/زرعی-ملک-ہوتے-ہوئے-اناج-باہر-سے-منگوانا-قابل-افسوس-ہے-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org