QR CodeQR Code

ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک حکومتی وظیفہ دینے کا فیصلہ

12 Aug 2020 22:19

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق حکومت نے اسٹنٹنگ سے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے نشوونماء پروگرام تیار کرلیا ہے، احساس نشوونما پروگرام کے پہلے مرحلے کا اجراء کل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمراں خان کل خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز کا افتتاح کرکے پروگرام کا باقاعدہ اجراء کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمراں خان اسٹنٹنگ سے نومولود بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے احساس نشوونماء پروگرام کا اجراء کریں گے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت اور دیگر وجوہات کی بناء پر اسٹنٹنگ کا شکار ہیں، حکومت نے اسٹنٹنگ سے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے نشوونماء پروگرام تیار کرلیا ہے، احساس نشوونما پروگرام کے پہلے مرحلے کا اجراء کل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمراں خان کل خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز کا افتتاح کرکے پروگرام کا باقاعدہ اجراء کریں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ نشوونما پروگرام کے پہلے مرحلے کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 9 اضلاع کی کل 2 لاکھ 21 ہزار مستحق حاملہ و دودھ پلانے والی ماؤں کو صحت مند غذا کے لئے 2 سال تک کی کم عمر بچیوں کو سہہ ماہی بنیادوں پر 2000 روپے جبکہ بچوں کے لئے 1500 روپے وظیفے دیئے جائیں گے۔ معاون خصوصی کے مطابق پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 9 اضلاع خیبر، اپر دیر، باغ، غذر، ہنزہ، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور میں مجموعی طور پر 33 نشوونما مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، اگست کے آخر تک یہ تمام 33 نشوونما مراکز قائم کر دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 879916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879916/ماؤں-کو-بچے-کی-پیدائش-سے-2-سال-تک-حکومتی-وظیفہ-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org