0
Wednesday 12 Aug 2020 22:32

پاکستان کو 60 ہزار غباروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کرنے کا اعزاز حاصل

پاکستان کو 60 ہزار غباروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کرنے کا اعزاز حاصل
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز پاکستان میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ہونیوالی کوششوں میں ساٹھ ہزار سے زائد غباروں پر مشتمل پاکستانی پرچم نے دنیا کا سب بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ قومی اسمبلی ہال میں غباروں سے تیار 40 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا قومی پرچم عالمی ریکارڈ بن گیا ہے، 60 ہزار سے زائد غباروں پر مشتمل پرچم کو دنیا کا سب بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز ملا ہے، گنیزز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سرٹیفکیٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان ہندو کونسل کی جانب یوم آزادی کی مناسبت سے سبز اور سفید غباروں سے قومی پرچم تیار کیا گیا اور اس پرچم کو   یوم آزادی کے موقع پر ایوان میں لگایا گیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسملبی کے اقلیتی رکن رمیش کمار کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے والا جھنڈا ہندو کمیونٹی کی پاکستان کے لیے محبت کا عکاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 879919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش