QR CodeQR Code

پاکستان کو 60 ہزار غباروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کرنے کا اعزاز حاصل

12 Aug 2020 22:32

قومی اسمبلی ہال میں غباروں سے تیار 40 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا قومی پرچم عالمی ریکارڈ بن گیا ہے، 60 ہزار سے زائد غباروں پر مشتمل پرچم کو دنیا کا سب بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز ملا ہے، گنیزز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سرٹیفکیٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے حوالے کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز پاکستان میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ہونیوالی کوششوں میں ساٹھ ہزار سے زائد غباروں پر مشتمل پاکستانی پرچم نے دنیا کا سب بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ قومی اسمبلی ہال میں غباروں سے تیار 40 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا قومی پرچم عالمی ریکارڈ بن گیا ہے، 60 ہزار سے زائد غباروں پر مشتمل پرچم کو دنیا کا سب بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز ملا ہے، گنیزز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سرٹیفکیٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان ہندو کونسل کی جانب یوم آزادی کی مناسبت سے سبز اور سفید غباروں سے قومی پرچم تیار کیا گیا اور اس پرچم کو   یوم آزادی کے موقع پر ایوان میں لگایا گیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسملبی کے اقلیتی رکن رمیش کمار کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے والا جھنڈا ہندو کمیونٹی کی پاکستان کے لیے محبت کا عکاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 879919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879919/پاکستان-کو-60-ہزار-غباروں-پر-مشتمل-دنیا-کا-سب-سے-بڑا-پرچم-تیار-کرنے-اعزاز-حاصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org