0
Wednesday 12 Aug 2020 22:45

پاکستان کا بنگلور میں گستاخانہ پوسٹ کے واقعے پر شدید احتجاج

پاکستان کا بنگلور میں گستاخانہ پوسٹ کے واقعے پر شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بنگلور میں پیش آنے والے گستاخانہ پوسٹ کے واقع پر شدید احتجاج کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے تحفظات سے بھارتی ہائی کمیشن کا آگاہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیش آنے والا واقعہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے متعلق پوسٹ کرنے پاکستان اور مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بنگلور میں اس مسئلے پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے دوران پولیس فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جس گستاخ نے یہ جرم کیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 879920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش