QR CodeQR Code

کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم

12 Aug 2020 23:23

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اونر شپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراء پر برہم ہو گئے اور کہا کہ کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت سب کی ہے، حکومتی مفاد ہی سب کا مفاد ہونا چاہیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اونر شپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔


خبر کا کوڈ: 879922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879922/کچھ-وزراء-ذاتی-مفاد-کو-حکومتی-پر-ترجیح-دیتے-ہیں-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org