QR CodeQR Code

چینی صدر کے دورۂ پاکستان کا جلد امکان

13 Aug 2020 00:04

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لئے مزید چینی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ کا دورۂ پاکستان جلد متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لئے مزید چینی سرمایہ کاری کا اعلان  بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 879925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879925/چینی-صدر-کے-دورہ-پاکستان-کا-جلد-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org