QR CodeQR Code

خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

13 Aug 2020 00:10

محمود خان نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا، جس کے تحت صوبے کے 21 حساس اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا، جس کے تحت صوبے کے 21 حساس اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ کورونا وباء کے باعث 4 ماہ کے تعطل کے بعد انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کو اپنی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کےلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس مقصد کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 879929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879929/خیبر-پختون-خوا-میں-انسداد-پولیو-مہم-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org